جامعہ کراچی ،ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں11 مارچ 2021 ء تک توسیع

بدھ 24 فروری 2021 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں11 مارچ 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4100 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں 1500 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر03 پر جمع کرائے جاسکتے ہیںجبکہ بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :