ضلع میں ڈرگ ایکٹ کا کامل نفاذ یقینی بنا کر صحت عامہ کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،بلال ہاشم

ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے میڈیکل سٹور مالکان کو قطعاً معاف نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر چکوال

بدھ 24 فروری 2021 23:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء)ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے کہا ہے کہ ضلع میں ڈرگ ایکٹ کا کامل نفاذ یقینی بنا کر صحت عامہ کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے میڈیکل سٹور مالکان کو قطعاً معاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو احکامات جاری کئے کہ عطائیت کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لئے سخت گیر کریک ڈاؤن مستقل طور پر جاری رکھاجائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈرگ سیل لائسنس اور کوالیفائڈ پرسن کے بغیر کسی میڈیکل سٹور پر ادویات فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔ انہوں نے اجلاس کے دوران پیش کئے گئے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مبنی کیسز کا مفصل جائزہ لیا اور کوالٹی کنٹرول بورڈ کی مشاورت سے قانونی کارروائی کے لئے فیصلے کئے۔