یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے، عمر لودھی

یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی کمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انٹرویو

بدھ 24 فروری 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز عمر لودھی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے۔ ایک انٹرویو میںایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ اس وقت بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی کمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

عمر لودھی نے بتایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے ایک شخص کو ایک وقت میں صرف چار کلو چینی خریدنے کی اجازت ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ مارکیٹ قیمتوں میں فرق سے ذخیرہ اندوزی کا خطرہ ہوتا ہے،ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی اشیا پر سبسڈی دینے کا عمل جاری ہے، کچھ اشیا ہیں جن پر سبسڈی نہیں ہے اور وہ اپنی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے تصدیق کی کہ حکومت کی جانب سے گھی اور خوردنی تیل پر سسبڈی ختم ہونے سے خوردنی تیل کی قیمتیں 200 فی کلو تک جاپہنچی ہیں۔عمر لودھی نے بتایا کہ بیس کلو آٹے کے تھیلے پر 170 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :