پشاور میں پولیس بھرتی کیلئے دوڑ کے دوران نوجوان جان کی بازی ہار گیا

پشاور زرعی یونیورسٹی میں پولیس بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان بے ہوش ہوا جسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، ترجمان پولیس

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 24 فروری 2021 20:22

پشاور میں پولیس بھرتی کیلئے دوڑ کے دوران نوجوان جان کی بازی ہار گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24 فروری2021ء) پشاور میں پولیس بھرتی کیلئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں کی بازی ہار گیا ۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زرعی یونیورسٹی میں پولیس بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایٹا کے ذریعے بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان بے ہوش ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق پشاورکے نواحی علاقے متھرا سے ہے۔ نوجوان دوڑ کے دوران بے ہوش ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :