امریکا میں 105 سالہ خاتون کی کورونا کو شکست، کورونا وبا سے صحت یابی کا نسخہ بھی بتا دیا

مجھے ایک ایسے وقت میں کورونا وائرس نے نشانہ بنایا کہ جب میں انتہائی بوڑھی ہو چکی ہوں اور میری قوتِ مدافعت نہ ہونے کے برابر ہے: لوسیہ ڈی کلرک

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 24 فروری 2021 20:53

امریکا میں 105 سالہ خاتون کی کورونا کو شکست، کورونا وبا سے صحت یابی کا ..
 واشنگٹن (اُردو پوائنٹ، تازہ اخبار، 24 فروری 2021) امریکا میں 105 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، تفصیلات کے مطابق لوسیہ ڈی کلرک نامی خاتون کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھی، لیکن کچھ عرصہ علاج کے بعد ہی وہ صحت یاب ہو گئی۔ لوسیہ ایک ایسی عمر میں کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جب انسان کی قوتِ مدافعت کافی کمزور ہو جاتی ہے۔ امریکی میڈیا کے نمائندے نے جب لوسیہ کے صحت یاب ہونے کے بعد اُن سے سوال کیا کہ اُنہوں نے کورونا کو شکست کیسے دی؟ تو اُنہوں نے مسکراتے ہوئے صرف تین الفاظ میں جواب دیا۔

لوسیہ نے بتایا کہ ان کی صحت یابی ’دعاؤں، دعاؤں اور دعاؤں‘ کا نتیجہ تھی۔ لوسیہ کا مزید کہنا تھا کہ ”مجھے ایک ایسے وقت میں کورونا وائرس نے نشانہ بنایا کہ جب میں انتہائی بوڑھی ہو چکی ہوں اور میری قوتِ مدافعت نہ ہونے کے برابر ہے، ایسے میں کورونا جیسی بیماری سے صحت یاب ہونے کا صرف ایک ہی نسخہ ہے وہ آپ کے پیاروں کی دعائیں ہیں۔

(جاری ہے)

“ لوسیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس کے شکار افراد ہلکی غذا کا استعمال کریں اور جنگ فوڈ سے پرہیز کریں۔

“انہوں نے اپنی صحت یابی اپنے خاندان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا کو شکست دینے میں میرے خاندان کی دعاؤں نے میرا ساتھ دیا اوراِس کا کریڈٹ مکمل طور پر میرے خاندان کو ہی جاتا ہے۔ خیال رہے کہ لوسیہ دنیا کی معمر ترین خواتین میں سے ایک ہیں، جو 1916 میں امریکی ریاست ہوائے میں پیدا ہوئیں۔ لوسیہ نے کورونا وائرس سے قبل سپینش فلو کا بھی سامنا کیا اور دو عظیم جنگیں بھی دیکھیں۔ اس کے علاوہ اپنے تین شوہروں اور ایک بیٹے کی موت بھی دیکھ چکی ہیں۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد لوسیہ نے ہسپتال کے بجائے گھر میں علاج کو ترجیح دی اور کچھ ہی عرصے بعد وہ صحت یاب ہو گئیں۔