پاکستان کا واحد شہر جہاں ایک نہیں بلکہ 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر جاری

پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پاکستان کے سب سے بہترین اور جدید کرکٹ اسٹیڈیمز ہوں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 24 فروری 2021 22:10

پاکستان کا واحد شہر جہاں ایک نہیں بلکہ 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 فروری2021ء) پاکستان کا واحد شہر جہاں ایک نہیں بلکہ 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر جاری۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کا دارالحکومت پشاور جلد ملک کا واحد ایسا شہر بن جائے گا جہاں 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز میچز کی میزبانی کے قابل بن جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد نامی 2 بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز اس وقت زیر تعمیر ہیں۔

(جاری ہے)







بتایا گیا ہے کہ دونوں اسٹیڈیمز کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔ پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پاکستان کے سب سے بہترین اور جدید کرکٹ اسٹیڈیمز ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں اسٹیڈیمز کی تعمیر 2020 میں مکمل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم کرونا بحران کی وجہ سے اسٹیڈیمز کی تکمیل تاخیر کا شکار ہوئی۔ امکان ہے کہ ان اسٹیڈیمز میں اگلے سال پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہو سکے گا۔