Live Updates

ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں سرپرائز دے گی

یوسف رضا گیلانی کو ن لیگ کے کچھ لوگ ووٹ نہیں دیں گے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 فروری 2021 10:58

ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں سرپرائز دے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2021ء) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ن لیگ کے کچھ لوگ ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ایک موہڑے کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ان کا سینیٹر نا بننا بھی کوئی عجوبہ نہیں ہو گا۔عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ظفر اللہ جمالی ایک ووٹ پر رہا۔

منظور ووٹو نے 16 ووٹوں پر سی ایم چپ کی اور مولانا فضل الرحمن بغیر ووٹوں کے سربراہ ہیں جس میں اکثریتی پارٹی مسلم ن اور پیپلز پارٹی کی ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے لیے بوریوں کے منہ کھل گئے ہیں۔لیکن حتمی فیصلہ تو 3 مارچ کو ہی سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ن لیگ کے کچھ لوگ ووٹ نہیں دیں گے اور اس کا اظہار انہوں نے فرسٹ کزن سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ میں نام نہیں لینا چاہتا مگر جانتا ہوں کہ ایک انٹرنیشنل کال آنے کے بعد نیب حکام نے یوٹرن لیااور مریم کو نیب میں طلب کرنا کا منصوبہ کینسل کر دیا گیا۔ عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز کی رہائی پر سب سے زیادہ دکھی مریم نواز ہیں۔پنجاب میں ن لیگ پارٹی پر جو گرفت حمزہ شہباز کی ہے وہ مریم کی نہیں،اب ن لیگ کی دراڑیں واضح طور پر سامنے آئیں گی کیونکہ جب حمزہ شہباز جیل میں تھا تو ن لیگ کا لاہور کا جلسہ بھی ناکام ہو گیا تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ جتنا عرصہ شہباز شریف وزیراعلیٰ رہے تب تک عملی طور پر حمزہ شہباز نے ہی پنجاب کو چلایاور اب پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے بھی حمزہ شہباز سے ملاقاتیں کریں گے اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا اپ سیٹ سامنے آئے گا کہ بہت سارے بکاؤ لوگ اب پارٹیاں بدلتے نظر آئیں گے۔

سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ نظر آئے گا کیونکہ جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر نظر آ رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات