پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے، تعلقات میں مزید بہتری آرہی ہے ،حافظ طاہر محمود اشرفی

جمعرات 25 فروری 2021 16:00

پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے، تعلقات میں مزید بہتری آرہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے ، دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعرات کے روز سعودی عرب کے پاکستان میں سفارتخانہ کا دورہ کیا اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کے آپریشن کی بصحت و عافیت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کیلئے وزیر اعظم پاکستان، حکومت اور عوام کی طرف سے جلد از جلد صحت و عافیت کیلئے دعا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتے بہت مضبوط ہیں، سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی صحت و عافیت کیلئے پاکستانی قیادت اور قوم کے نیک جذبات اور دعائوں پر شکر گذار ہیں۔