پرندہ ٹکرانے پر ائیرسیال کے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا

جمعرات 25 فروری 2021 17:53

پرندہ ٹکرانے پر ائیرسیال کے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 سے رات گئے پرندہ ٹکرانے معاملے پر پرندہ ٹکرانے پر ائیر سیال کے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا،اسلام آباد سے واپس کراچی جانے والی پرواز پی ایف 126 منسوخ کردی گئی،کراچی جانے والے مسافروں کا احتجاج، ائیر سیال عملے اور مسافروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

مسافر کے مطابق ہم نے کراچی سے بیرون ملک جانا تھا ہماری اگلی فلائٹ مس ہوجائے گی۔ مسافروں نے شکوہ کیا کہ ایک دن سے انتظار کررہے ہیں ایئر سیال کے پاس متبادل جہاز بھی نہیں ۔ترجمان ایئر سیال کے مطابق پرواز سے پرندہ ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے پرواز منسوخ ہوئی، مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدام اٹھانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :