دنیا کا وہ ملک جہاں پیٹرول صرف 3 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا

تیل کی دولت سے مالا مال ملک وینزویلا میں تیل کی قیمت ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، فی لیٹر پیٹرول 3 روپے 16 پیسے میں فروخت ہونے لگا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 25 فروری 2021 23:51

دنیا کا وہ ملک جہاں پیٹرول صرف 3 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا
کاراکاس (اُردو پوائنٹ، تازہ اخبار25 فروری 2021) دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہیں، جہاں پیٹرول 3 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ تفصیلاًت کے مطابق تیل کی دولت سے مالا مال ملک وینزویلا میں تیل کی قیمت ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اب فی لیٹر پیٹرول 3 روپے 16 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ وینزولا کا شمار تیل کی دولت سے مالا مال ممالک میں ہوتا ہے، لیکن بدعنوانی اور انتظامیہ مسائل کی جہ سے اِس ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مبجور ہے۔

پاکستان کی طرح یہاں کے عوام بھی روزگار حاصل کرنے کے لیی دوسرے ممالک کا رُخ کرتے ہیں۔ لیکن قدرت نے اِس ملک کو تیل جیسی قیمتی دولت سے نوازا ہے۔ اور اِس ملک کی معیشت کا ایک بڑا حصہ تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے نے پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں اس کی فی لٹر قیمت 384 روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان کا ہمسایہ ملک ایران اپنے شہریوں کو سستا ترین پٹرول فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، یہاں فی لٹر پٹرول نو روپے ساڑھے 62 پیسے میں فروخت ہوتا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب اس فہرست میں 16 ویں نمبر پر ہے جہاں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 81 روپے 96 پیسے ہے۔ دنیا کا ایک اور بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک روس پٹرول کی 102 روپے 26 پیسے فی لٹر قیمت کے ساتھ 26 ویں نمبر پر ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اگر پاکستان کی بات کی جائی تو پاکستان اس رینکنگ میں 30 ویں نمبر پر ہے یعنی پاکستان اپنے شہریوں کو پیٹرولم مصنوعات سستی فراہم کرنے والے ممالک میں 30 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ تاہم دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور سپر پاور ملک امریکا جو تیل کی دولت سے بھی مالا مال ہیمیں 123 روپے 79 پیسے فی لٹر قیمت پر پیٹرول فروخت ہو رہا ہے، اور امریکا اِس رینکنگ میں 40 ویں نمبر پر ہے۔