Live Updates

لانگ مارچ کے دوران مریم نواز کی مصروفیات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

مریم نواز 26 فروری سے 3 مارچ تک اسلام آبادمیں رہیں گی، روزانہ نوازشریف کو لندن رپورٹ کرینگی، ذرائع

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 26 فروری 2021 00:43

لانگ مارچ کے دوران مریم نواز کی مصروفیات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2021ء) لانگ مارچ کے دوران مریم نواز کی مصروفیات کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 2 مارچ کواسلام آباد میں ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس پہلے27 فروری کوطلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بذریعہ وڈیولنک خطاب کریں گے، اجلاس میں سینیٹ الیکشن اورلانگ مارچ کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی، اجلاس میں لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن پر حکمت عملی زیربحث رہےگی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 26 فروری سے 3 مارچ تک اسلام آبادمیں رہیں گی اور روزانہ کی بنیاد پر نوازشریف کو لندن رپورٹ کریں گی، مریم نوازپارٹی کی سینیئر قیادت سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن سےمتعلق مریم نوازسےاسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام کا مجرم ہے ، حکومت کی سپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، تحریک انصاف میں ہر صوبے میں بغاوت ہورہی ہے، کیوں کہ تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کردی گئی ہے، اس لیے تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے عمران خان قوم کا مجرم ہے ، عوام پر روز منہگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے، غیر سیاسی قوتوں کا سیاست میں آنا نیوز نہیں ہے ، ان کو اپنے آئینی کردار تک محدود رہنما چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کا وفد آج ملاقات کے لیے آئےاور ہماری مثبت گفتگو ہوئی ، یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں ، یوسف رضاگیلانی سب کے پسندیدہ امیدوار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات