ایک طاقتور شخصیت کو مریم نواز بہت اچھی لگتی ہیں

بلاول بھٹو نے حالیہ ملاقات میں مریم نواز کو اہم لوگوں کا پیغام پہنچایا، دونوں میں طے پایا کہ طاقتور حلقوں کی موجودگی میں تحریک عدم اعتماد ممکن نہیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 فروری 2021 11:28

ایک طاقتور شخصیت کو مریم نواز بہت اچھی لگتی ہیں
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2021ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو نے اہم لوگوں کا پیغام مریم نواز تک پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی،دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بڑا بریک تھرو ہوا ، دھرنا دینے کے مخالف بلاول بھٹو لانگ مارچ کے بعد دھرنا دینے کے لیے تیار ہو گئے ۔

پورٹس کے مطابق ون آن ون ملاقات میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ میں دھرنا دینے کی پہلے مخالفت کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے دھرنا دینے کے خلاف موقف رہا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا موقف تھا کہ دھرنے دئیے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

دھرنا دیں گے تو ہی حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی کافی   دنوں بعد ملاقات ہوئی،دونوں کی ملاقات میں یہ طے پایا کہ طاقتور حلقوں کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکتا۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ اب مریم نواز بھی ان ڈائریکٹ رابطے میں ہیں،وہ جن کے بارے میں کہتی تھیں کہ ہم نے تمہیں معاف کر دیا اب انہی سے رابطے میں بھی ہیں۔

مریم نواز کو پتہ ہے کہ بلاول بھٹو کون سے اہم ترین شخصیت کا پیغام لے کر آیا ہے۔کیونکہ کچھ بندوں کو بلاول بھٹو بہت اچھا لگتا ہے لیکن ایک طاقتور شخصیت کو مریم نواز بھی بہت اچھی لگتی ہیں۔
۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا ہے کہ مریم نواز جو الزمات لگاتی تھیں اور اداروں کو ڈراتی تھیں ان میں کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں پولنگ دوبارہ کروانے کے فیصلے نے واضح کردیا ہے کہ اب وزیراعظم کے حالات تبدیل ہونے والے ہیں ۔ کچھ بڑوں کو مریم نواز پسند ہیں تو کسی کو بلاول بھٹو، اس لیے وزیراعظم کے لیے اب حالات تبدیل ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔