میاں بیوی کا جھگڑا دیکھنے والا اینٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

شوہر نے غصے میں اینٹ ماری جو بیوی کی بجائے جھگڑا دیکھنے والے کو جا لگی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2021 12:17

میاں بیوی کا جھگڑا دیکھنے والا اینٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2021ء) : لاہور میں میاں بیوی کا جھگڑا دیکھنے والا شخص اینٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں میاں بیوی آپس میں جھگڑ رہے تھے ، جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر شوہر بابر نے اپنی اہلیہ کو اینٹ ماری لیکن وہ اہلیہ کی بجائے جھگڑا دیکھنے والے شخص سمیع اللہ کے سر میں جا لگی۔

اینٹ لگنے سے سمیع اللہ کا کافی خون بہا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والا شخص سمیع اللہ سادات کالونی کا رہائشی تھا۔ پولیس نے سمیع اللہ کو جان سے مارنے والے ملزم بابر کو حراست میں لے لیا ہے۔ بابر نے پولیس کو دئے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا مقصد شہری کی جان لینا نہیں تھا، میرا اور اہلیہ کا جھگڑا ہو رہا تھا ، میں نے طیش میں آ کر اینٹ اپنی اہلیہ کو ماری لیکن وہ غیر ارادی طور پر سمیع اللہ کو جا لگی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کے بعد ہی بابر کے خلاف کی جانے والی کارروائی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔