کراچی :نیشنل اسٹیڈیم اور لیا قت آ باد کے قریب فائرنگ سے دو نوجوان زخمی

اورنگی ٹاو ن فٹبال چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ،بلال کالونی پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کرنیوالے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 26 فروری 2021 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) نیشنل اسٹیڈیم اور لیا قت آ باد کے قریب فائرنگ سے دو نوجوان زخمی اورنگی ٹاو ن فٹبال چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی بلال کالونی پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کرنیوالے دو بھائیوں کو گرفتا کرلیا مومن آباد چوک بجلی نگر کے قریب شہریوں کی ڈاکو پکڑ کر زندہ جلانے کی کوشش دو ڈاکوں کو گرفتار کرلیا کورنگی جام صادق پل پر پولیس موبائل الٹ گئی تفصیلات کے مطابق آج صبح اورنگی ٹاو ن فٹبال چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملیلاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق نعش پر بظاہر تشدد کے نشان نہیں ہے نیوٹاو ن کی حدود حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جاتے ھوئے لوھے کے پل کے نیچے سے ھوائی فائرنگ سے ایک شخص عبدالرحمان ولد محمدیعقوب عمری 26 سالہ زخمی ھوگیا جسے جناح اسپتال شفٹ کیا گیا ریڈ زون میں فائرنگ کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں پولیس کے مطابق ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے ادھر لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب فائرنگ سی40 سالہ سعراج ولد احسن زخمی ہوگیا جسکو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا بلال کالونی پولیس نے توکل الیکٹرک اسٹور پر جھگڑے کے دورانکشہ ڈرائیور ر مہتشم کو گولی مارکر زخمی کرنیوالے دو بھائیو جاوید اور عامر کو گرفتار کرلیا کورنگی جام صادق پل پر پولیس موبائل کو حادثہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا پولیس موبائل میں موجود تمام اہلکار محفوظ رہے مومن آباد چوک بجلی نگر کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکوں کو عوا م نے پکڑ کر زندہ جلانے کی کوشش کی مددگار پولیس اطلاع ملنے پر 05 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی ملزم کو فوری تحویل میں لے لیا تا کہ شہری تشدد کا نشانہ نہ بنائیںملزم سے موٹر سائیکل اور دو موبائل فونز برامد کرلئے پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے لوٹ مار کررہا تھا ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید قانونی کاروائی کے لئے علاقہ پولیس کے حوالہ کر دیا گیا