Live Updates

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ووٹ چوری کو ثابت کرتا ہے، مریم نواز

ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے چوری تمہارے کہنے پرکی گئی، ملوث اہلکاروں کو اس لیے تحفظ دینے کی کوشش کہ اگر تمہارا نام لے دیا تو تمہارا کھیل ختم! دوبارہ الیکشن سے فرارضمانتیں ضبط ہونے کا ڈر ہے۔ نائب صدر ن لیگ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2021 17:56

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ووٹ چوری کو ثابت کرتا ہے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے، ووٹ چوری ہوئی ہے، ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے تمہارے کہنے پر چوری کی گئی۔ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کو اس لیے تحفظ دینے کہ اگر تمہارا نام لے دیا تو تمہارا کھیل ختم! دوبارہ الیکشن سے فرار ضمانتیں ضبط ہونے کے ڈر ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے ہےکہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔ دوبارہ الیکشن سے فرارثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشاءاللّہ! اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے! مریم نواز نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین نے پی ٹی آئی الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟ عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بےچین ہو کہ وہ کٹہرے میں اگر تمہارا نام لیں گے؟ تمھارا کھیل ختم! واضح رہے تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس ضمن میں تحریک انصاف لاہور ہائیکورٹ میں 2 پٹیشنز دائر کرے گی ، ایک پٹیشن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا جب کہ دوسری پٹیشن انتظامی آفیسرز کے خلاف فیصلے پر دائر کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ دورہ لاہور پر موجود وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ، جس میں تحریک انصاف کے رہنماء علی ظفر ایڈووکیٹ اور این اے 75 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی بھی شریک تھے ، ملاقات میں ڈسکہ میں ہوئے ضمنی الیکشن سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی اور قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ کےلائحہ عمل سےآگاہ کیا ، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن فیصلےکولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات