گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا افغان مہاجرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کودرپیش مسائل پر تبادلہ خیال

جمعہ 26 فروری 2021 18:36

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا افغان مہاجرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے نمائندہ وفد نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر رستم شاہ مہمندبھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کودرپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنر کو پاک افغان طورخم سرحد پراطراف کے عوام اور بالخصوص افغان مہاجرین کو سرحد پار کرنے میں حائل مسائل وتکالیف سے آگاہ کیاجبکہ افغان مہاجرین کو کاروبار، شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت، مریضوں کو آنے اور لے جانے میں درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ گورنرشاہ فرمان نے وفد کو مہاجرکیمپوں میں مقیم افغانیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تجاویز پر غورکی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا نے اپنے افغان مہاجرین بھائیوں کابہت خیال رکھاہے۔ گورنرنے وفد کو یقین دلایا کہ افغان مہاجرین کے مسائل متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر حل کئے جائیں گے۔#