Live Updates

میرا سینٹر بننا ایک ورکر کا سینیٹر بنناہے، میری آواز سینیٹ میں عام آدمی غریب کسان اقلیت اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ہوگی:اعجاز احمد چوہدری

جمعہ 26 فروری 2021 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے کہاکہ میرا سینٹر بننا ایک ورکر کا سینیٹر بنناہے، میری آواز سینیٹ میں عام آدمی غریب کسان اقلیت اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ہوگی، 2018 ء کے الیکشن میں وزیر آباد بتیس ہزار اور ڈسکہ میں اکتالیس ہزار ووٹوں سے ہارے تھے، ستائیس سے اڑتالیس اور اکسٹھ سے ایک لاکھ دس ہزار ووٹ بڑے ہیں، پارٹی سیکرٹریٹ میں علی امتیاز وڑائچ، عامر گجر، فیاض بھٹی ، عامر مجید، ظفراللہ چٹھہ، مصباح ظفر ، روبینہ شاہین اور عمران سلیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ این اے 75 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کوڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کئی بار جرمانے کئے، ڈسٹرکٹ مانیُٹرنگ آفیسر نے ن لیگ کو کوئی جرمانہ نہیں کیالیکن اس پر پی ٹی آئی نے کوئی احتجاج نہیں کیا، ن لیگ ضمنی الیکشن کو جنگ کہتی رہی لیکن اشتعال کے بعد لڑائی جھگڑے سامنے آئے، حلفًا بات کہتاہوں ن لیگ نے فائر آرم، ڈنڈے استعمال کئے اور ان کی فائرنگ سے دو افراد جان بحق ہوئے، ہر لمحہ ن لیگ کی قیادت ٹوئٹ کرکے الیکشن جیتنے کا دعوی کرتی رہی، 337 پولنگ اسٹیشن کے رزلٹ آ چکے تو ن لیگ کی لیڈر شپ تسلیم کر چکی تھی، ریٹرننگ آفیسر پر دبائو ڈالا تین سو اکتالیس نتائج آئے تو اس پر ن لیگ نے بات نہیں کی، چودہ پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہ آنے پر پورا الیکشن کالعدم کرار دے دیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ اگر کسی پولنگ اسٹیشن پر اعتراض ہوتو اسی جگہ پر دوبارہ الیکشن ہوتاہے، جتنی شفافیت اور آزاد ادارے عمران خان کی حکومت میں ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ڈسکہ شہر میں160بلاک کوڈمیںسے 53ایسے ہیں جہاں آبادی کم اور ووٹرز زیادہ جیسے مسائل ہیں، الیکشن کمیشن کی توہین کا سوچ نہیں سکتا صرف اعدادو شمار بتائے ہیں، تین مارچ کو سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپورکامیابی حاصل کرکے اکثریت حاصل کرے گی، الیکشن کے فیصلے کو تسلیم کیا، تبصرہ کر سکتے ہیں، جس نے قتل کیا وہ رانا ثنااللہ کے دائیں بائیں بیٹھا تھا، قاتل کی مریم صفدر پشت پناہی کر رہی ہیں، عجیب بات ہے کہ ہمارا ووٹر گولیاں کھانے کو تیار رہا ن لیگ کا ووٹر گھر سے نہیں نکلا، اداروں کو آزاد و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، ہم ن لیگ کی طرح کسی کو بابا رحمتے یا واٹس ایپ پر پروپیگنڈہ نہیں کریں گے، ہم تو ان ججز کو جانتے ہیں جو لیٹ کر جاتی امراء جاتے رہے اور نوازشریف ٹولے نے اپنی مرضی کے فیصلے کروائے، سینیٹ کاالیکشن حکمت عملی سے لڑا آئندہ بھی لڑیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات