لاہور ہائی کورٹ کا پامرا ایکٹ کیخلاف درخواست پر سیکرٹری زراعت سمیت دیگر سے جواب طلب

جمعہ 26 فروری 2021 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹر اتھارٹی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری زراعت ، چیئرمین پامرا اور ڈی جی مارکیٹ کمیٹی محکمہ زراعت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سبزی و فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پامرا ایکٹ محکمہ زراعت نے ،پامرا ایکٹ کا نفاذ غیر آئینی ہے ، استدعا ہے کہ اسے کالعدم قرا ردیا جائے ۔ فاضل عدالت نے سیکرٹری زراعت ،چیئرمین پامرا اورڈائریکٹر جنرل مارکیٹ کمیٹی محکمہ زراعت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی ۔