اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، شبلی فراز

جمعہ 26 فروری 2021 20:13

اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میںوفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج، اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چِت بھی میری ، پًٹ بھی میری ، اًنٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشائ کے مطابق ہوں، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہی