وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا نمل یونیورسٹی کا دورہ

جمعہ 26 فروری 2021 20:13

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا نمل یونیورسٹی کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نمل مختلف زبانوں میں تراجم اور تشریح کے حوالے سے وزارتِ خارجہ کی معاونت کرے گی تفصیلات کے مطابق ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں قائم نمل یونیورسٹی کا دورہ کیا ان کی یونیورسٹی آمد پر ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارتِ خارجہ اور نمل کے مابین مختلف زبانوں کی ترویج کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے جس میں نمل یونیورسٹی، مختلف زبانوں میں تراجم اور تشریح کے حوالے سے وزارتِ خارجہ کی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا نمل یونیورسٹی، وزارت خارجہ کے افسران کی زبان دانی کے حوالے سے استعداد کار بڑھانے میں مدد کرے گی ،زبانوں کی ترویج کے حوالے سے وزارتِ خارجہ اور نمل کے مابین یہ معاہدہ، وقت کی اہم ضرورت ہے ، وزارتِ خارجہ اور نمل یونیورسٹی کے مابین زبانوں کی ترویج کے اس معاہدے سے قومی بیانیے کی تشکیل اور بین الاقوامی سطح پر تشہیر میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر کی موجودگی میں وزارت خارجہ اور نمل کے مابین طے پانے والے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔وزیر خارجہ نے علم و ادب کے حوالے سے نمل یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا جبکہ ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے نمل یونیورسٹی آمد پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :