زارا اکبر کو بھارتی ہدایتکار نے اپنے نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش کر دی

جمعہ 26 فروری 2021 20:56

زارا اکبر کو بھارتی ہدایتکار نے اپنے نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) لندن میں مقیم نامور پاکستانی اداکارہ زارا اکبر کو بھارتی ہدایتکار نے اپنے نئے پراجیکٹ میںکام کرنے کی پیشکش کردی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ہدایتکار سرجیت سنگھ مان کی لندن کے علاقے سائوتھ ہال کے ایک ہوٹل میں اداکارہ زارا اکبر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اداکارہ کو اپنی نئی کامیڈی فلم میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جسے اداکارہ نے بخوشی قبول کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی عکس بندی جون کے پہلے ہفتے میں لندن میں کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔اداکارہ زارااکبر ان دنوں لندن میں اپنی فلم ’’ دیوانہ ‘‘کی ایڈیٹنگ کے کام میں مصروف ہیں او رمتوقع طو رپر یہ فلم عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :