مریم نواز نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی بنادی

جمعہ 26 فروری 2021 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی بنادی،کمیٹی میں احسن اقبال،رانا ثنا اللہ ،میاں جاوید لطیف،مریم اورنگریب ،ارمغان سبحانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان ڈسکہ الیکشن مہم کے سلسلے میں مقامی لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔کمیٹی قانونی چارہ جوئی کیلئے وکلا ونگ کو ہرممکن مدد بھی فراہم کرے گی ۔ مریم نواز نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ڈسکہ شہر کے اندر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کیلئے نکالاجائے۔