حمزہ شہباز کی (کل) رہائی کا امکان ،بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل ،مریم نواز بھی خود استقبال کیلئے جائیں گی

کوٹ لکھپت سے ماڈل ٹائون تک 5 مختلف جگہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے، رہنمائوں او رکارکنوں کو ہدایات جاری

جمعہ 26 فروری 2021 23:50

حمزہ شہباز کی (کل) رہائی کا امکان ،بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل ،مریم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی کل ( ہفتہ ) کے ر وز رہائی کا امکان ہے ، مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہباز کے بھرپور استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، نائب صدر مریم نواز بھی حمزہ شہباز کے استقبال کے لئے خود جیل کے باہر جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود، عمران علی گورائیہ سمیت دیگر پر مشتمل استقبالیہ کمیٹی نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوٹ لکھپت سے ماڈل ٹائون تک 5 مختلف جگہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،مسلم لیگ (ن)کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کارکنوںکے ہمراہ حمزہ شہباز کا استقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے حمزہ شہباز کے استقبال کے لئے لئے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو دوپہر 2 بجے کوٹ لکھپت جیل کے پہنچنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر خود ان کا استقبال کرنے جائیں گی، حمزہ شہباز شریف کا استقبال کرنے کے لئے مریم نواز خود جیل کے باہر موجود ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت سے براستہ کچا جیل روڈ، شنگھائی چوک فیروزپور روڈ ماڈل ٹائون لایا جائے گا۔