Live Updates

این اے 75،دوبارہ پولنگ کا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے، محمد زبیر

حفیظ شیخ کو پاکستان کیساتھ کوئی ہمدردی نہیں،صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتے ہیں،لیگی راہنما حفیظ شیخ کو ووٹ دینا پاکستان کے غریب عوام کیساتھ ظلم و زیادتی ہو گی، پریس کانفرنس

جمعہ 26 فروری 2021 23:50

این اے 75،دوبارہ پولنگ کا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جانب سے این اے پچھتر ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے۔ہم نے پانچ سال میں جتنے قرضے لئے پی ٹی آئی اس سے زیادہ ڈھائی سال میں لے چکی ہے، ہم نے قرضے لیکر بجلی کے کارخانے لگائے،موٹر ویز بنائیں اورمیٹرو بس سروس شروع کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے قرضوں کا کسی کو پتہ نہیں کہاں خرچ ہو رہے ہیں،ویڈیو اسکینڈل کاجواب عمران خان کو دینا چاہیئے،عمران خان جس حفیظ شیخ کے بارے میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے ملک کو تباہ کرنے کاذمہ دار قرار دیتے تھے آج اسی حفیظ شیخ کو سینٹ کا ٹکٹ دیکر سینیٹر بنوانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما محمد زبیرکا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے نمائندہ حفیظ شیخ کو پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ٹکٹ دیکر سینیٹر بنوانا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے اپنے تمام وزرا اوراراکین پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کی ہیں، یہ وہی حفیظ شیخ ہیں جن کے بارے میں پہلے عمراں خان کا موقف یہ تھا کہ اس نے ملک کو تباہ کر دیا ہے،جب اسد عمر کو ہٹا کر آئی ایم ایف کے نمائندہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کاقلمدان دیا گیا توصرف پندرہ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا کیونکہ میز کے دونوں جانب آئی ایم ایف کے نماںدے بیٹھے ہوئے تھیاور اس کے بعد ملک میں مہنگائی کاجوطوفان شروع ہوا وہ بڑھتا ہی چلا جارہا ہے، حفیظ شیخ گذشتہ چالیس سالوں سے صرف جھنڈے والی گاڑی میں بیٹھنے کیلئے پاکستان آتے ہیں اور جب حکومت ختم ہوتی ہے تو ایک دن بھی پاکستان میں رکنا پسند نہیں کرتے کیونکہ انکے دل میں پاکستان یا اسکے عوام کیلئے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی انکے اثاثے یہاں پر ہیں۔

وزیرخزانہ ملک کے مالی معاملات کا ذمہ دار ہوتا ہے،حفیظ شیخ کو ووٹ دینا پاکستان کے غریب عوام کیساتھ ظلم و زیادتی ہو گی۔لیگی راہنما کا مزید کہنا تھا کہ لیکشن کمیشن کے جانب سے این اے پچھتر ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے۔ حکومت نے صرف ایک سیٹ کیلئے اتنا زیادہ دھنگافساد کیا گیا،الیکشن کمیشن کے عملے کو ووٹوں سمیت غائب کرکے من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی،اس عمل سے پی ٹی آئی حکومت نے پورے ملک کو دائو پر لگانے کی کوشش کی ہے، ہم نے پانچ سال میں جتنے قرضے لئے پی ٹی آئی اس سے زیادہ ڈھائی سال میں لے چکی ہے، ہم نے قرضے لیکر بجلی کے کارخانے لگائے، موٹر ویز بنائیں اور میٹرو بس سروس شروع کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے قرضوں کا کسی کو پتی نہیں کہاں خرچ ہو رہے ہیں، سے کے درمیان لئے گئے قرضوں کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ کا پتہ نہیں کہ کب آئے گی کیونکہ سب سے زیادہ قرضے لینے والے خود اقتدار میں بیٹھے ہیں،اس لئے یہ رپورٹ کبھی نہیں آئے گی، محمد زبیر نے مزید کہا کہ عمران خان ویڈیو کے بارے میں خود کہتے تھے کہ وہ لوگوں کو دکھائیں گے کہ لوگ پیسے گن رہے ہیں لہذا عدالت کو انہیں بلا کر پوچھنا چاہیئے تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات