نامور کامیڈین قیصرپیا کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیاگیا

جمعہ 26 فروری 2021 23:53

نامور کامیڈین قیصرپیا کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کی ادائیگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) نامور کامیڈین قیصر پیا کی والدہ انتقال کر گئیں جنہیں نما ز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں عزیز و اقارب ،شوبز شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی رسم قل آج ( ہفتہ) کے روز بعد از نماز عصر علامہ اقبال ٹائون میں ان کی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :