Live Updates

گورنر ہاؤس اجلاس، فیصل سبزواری کے بیان پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں تلخ کلامی

سینیٹ الیکشن سرپرہےاتحادی ہمارےخلاف بیان دےرہےہیں، ارسلان تاج کا سوال، ہمارا تحریک انصاف سے9نکاتی مطالبات پر اتحادہے، فیصل سبزواری کا جواب

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 26 فروری 2021 21:21

گورنر ہاؤس اجلاس، فیصل سبزواری کے بیان پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 فروری 2021ء) سینیٹ انتخابات سے قبل اتحادی جماعتوں کا اجلاس، فیصل سبزواری کے بیان پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی، گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما ‏ارسلان تاج نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سرپرہےاتحادی ہمارےخلاف بیان دےرہےہیں اتحادی جماعت ‏نےاین اے239پرداخل پٹیشن سےمتعلق بیان دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بیان سےپی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی یہ وقت پیپلزپارٹی کیخلاف ‏بیانات اور سینیٹ پرتوجہ دینےکاہے۔ ان کے اعتراض پر ایم کیوایم کے فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف سے9نکاتی مطالبات پر اتحادہے ہمیں ‏اپنےبہت سے معاملات دیکھنےہوتےہیں۔

(جاری ہے)

جس پر پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کہنےکوہمارےپاس بھی بہت کچھ ہےلیکن بات ‏دورتک جائےگی، بہتر ہو گاکہ 3مارچ کےانتخابات پرتوجہ مرکوزرکھیں۔ اجلاس میں فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران ‏اسماعیل نے ہدایت کی کہ ممبران اسمبلی اچھےانداز میں اپنےامیدواروں کوکامیابی دلائیں۔                                                                                                              
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات