پنجاب میں سینٹ الیکشن پر پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان مک مکا ہوا ،فردوس عاشق اعوان
ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے جا رہے ہیں
ہفتہ 27 فروری 2021 00:17
(جاری ہے)
لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے پاکستان کی معیشت میں 1300 ارب شامل ہوں گے جبکہ حکومت کو 250 ارب روپے ٹیکس ملے گا۔
لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔یہ بات معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ایوان وزیراعلیٰ میں میڈیا کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن والے کرپشن کے کنویں کے مینڈک ہیں۔ انہیں سیاست میں کرپشن کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔یہ لوگ اقتدار میں آنے کیلئے کرپشن سے کمایا ہوا مال لگاتے ہیں اور پھر اقتدار میں آکر مزید کرپشن کرتے ہیں۔ اقتدار پر قبضے کیلئے دو جماعتوں نے میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا۔۔ مگر عوام نے اقتدار کی کرسی پر عمران خان کو موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت سے نکلنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان حالات کے مطابق معاشی نظام میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔قطر سے ایل این جی کے نئے معاہدہ سے اب ہر سال 300 ملین ڈالرز کی بچت ہو گی۔ راوی اربن پراجیکٹ اور بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں اوورسیز کی بڑی دلچسپی ہے۔ جس سے ملک میں زر مبادلہ آئے گا۔لاہور پھیلتا جا رہا ہے اسے روکنے کے لیے ورٹیکل جانا پڑے گاوزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں ماحول کو محفوظ رکھنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جا رہی ہے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت مسلسل 6 ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں تنخواہ دار طبقہ کو گھر مہیا کرنے کیلئے پروگرام کا آغاز کیاہے۔یہ کم لاگت ہائوسنگ پراجیکٹ وفاقی حکومت کی طرز پر پنجاب میں بھی تحصیل کی سطح پر لانچ کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں بینک چھوٹے ملازمین کو قرض دیںگے۔ لوگ کرایہ کے بجائے ساڑھے سات ہزار روپے کی ماہانہ قسط کی ادائیگی سے صرف 11لاکھ روپے میں اپنے گھر کے مالک بنیں گے۔سابقہ حکمرانوں نے دس سالوں میں بے تحاشہ قرضے لیے، اب ہر سال ہم پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ فرد کے حصول کے لئے اراضی سینٹرز میں آنے والوں کو ہر صورت کرپشن سے بچایا جائے گا اور اب ان اراضی سینٹرز کو 8ہزار نادرا سینٹرز سے بھی منسلک کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو سرکاری ملازموں کی لوٹ مار سے بچانے کے لئے اس عمل کو آئوٹ سورس کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے گئے میکنزم پر موثر طریقے سے عملدرآمد پر زور دیا ہے۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے آج تک کوئی سچ نہیں بولا۔ ن لیگی رہنمائوں نے جھوٹ کی فیکٹریاں لگائی ہوئی ہیں جہاں جھوٹ سازی سے نسخے تیار کر کے ان کی مارکیٹنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس ووٹ نہیں وہ نوٹوں کا استعمال کر کے اپنا بدبودار بیانیہ لے کر سینٹ کے دروازے پرکھڑے لوگوں کو اندر بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اسلام آباد میں محبت اور پیار کی جپھیاں چلا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف موجود لوگ نوٹوں کی گٹھیاں چلا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ صاف شفاف الیکشن اس ملک کی بنیادی ضرورت ہے مگر جب اس حوالے سے الیکشن اصلاحات کا وقت آیا تو اپوزیشن نے نیب سے بارگیننگ کی شقیں شامل کرا دیں۔ لیکن عمران خان نے گیدڑوں کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے بعد یقینا سینٹ میں پی ٹی آئی کو اکثریت مل جائے گی جس کے بل بوتے پر ہماری جماعت ووٹ کے تقدس کی بحالی یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کرے گی۔ تاہم اپوزیشن نے تعاون نہ کیا تو انتخابی اصلاحات کا خواب پورا نہیں ہو گامزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.