قطر سے ایل این جی کا معاہدہ، 31 فیصد سستی ایل این جی ملے گی، عمر ایوب

الحمد للہ وزیر اعظم عمران خان کے زیرِقیادت قطر کیساتھ10 سالہ ایل این جی درآمدمعاہدہ طے پا گیااس معاہدے سے ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی ایل این جی ملے گی جس سے 312 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی، وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی ہفتہ 27 فروری 2021 00:47

قطر سے ایل این جی کا معاہدہ، 31 فیصد سستی ایل این جی ملے گی، عمر ایوب
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 فروری 2021ء ) وفاقی وزیر توانائی عمرایو ب نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ دنیا کا سب سے کم قیمت معاہدہ ہے۔ 31 فیصد سستی ایل این جی سے 312 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمر ایوب نے کہا کہ ’’ الحمد للہ وزیر اعظم عمران خان کے زیرِقیادت قطر کیساتھ10 سالہ ایل این جی درآمدمعاہدہ طے پا گیااس معاہدے سے ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی ایل این جی ملے گی جس سے 312 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی. معاہدے میں گنجائش رکھی گئی ہے کی سردیوں میں زیادہ طلب کیوجہ سے اضافی گیس بھی لے سکیں‘‘ ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی ایل این جی ملے گی جس سے 312 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی معاہدے میں گنجائش رکھی گئی ہے کی سردیوں میں زیادہ طلب کیوجہ سے اضافی گیس بھی لے سکیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آؤٹ آف دی باکس کا مقصد پرانی سوچ سے باہر نکلنا ہے ، سب سے پہلے آمدنی بڑھانی ہے اور خرچے کم کرنے ہیں ، ہر سال ایل این جی منصوبے کے تحت تین سو ملین ڈالرز کی بچت ہوگی ، وراثت میں ملے مسائل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ، قرجوں کے باعث معاشی صورتحال خراب تھی ۔

گزشتہ ایک سال سے قطر سے معاہدے کی کوشش کررہے تھے ، دس اندھیرے برسوں میں بہت زیادہ قرضے لیے گئے، ہر سال ہم پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں ، ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں خسارہ ہو چکا تھا ، مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ملک کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے ۔