Live Updates

سوئی گیس کا افتتاح کیے بغیر وفاقی وزیر کیوں گئے؟

لوگوں نے پی ٹی آئی وزیر کے لگے سائن بورڈ پر پتھر برسا کر غصہ نکالا،ویڈیو وائرل

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 27 فروری 2021 05:12

سوئی گیس کا افتتاح کیے بغیر وفاقی وزیر کیوں گئے؟
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2021ء) انڈین فلم کا ایک ڈائیلاگ ہے جس میں مشہور اداکار سنی دیول عدالت میں جذباتی ہو جاتے ہیں اور جج صاحب سے کہتے ہیں کہ مظلوم کو عدالت سے انصاف تو کبھی نہیں ملامگر تاریخ ضرور ملی ہے۔اس پر ان کامشہور زمانہ ڈائیلاگ آج تک زبان زد عام ہے ”تاریخ پر تاریخ“۔جب بھی لاروں کی کوئی مثال دینی ہوکہ فلاں شخص لارے لپے بہت لگاتا ہے تو اس پر یہی ڈائیلاگ یاد آتا ہے۔

اس طرح اگر اس ڈائیلاگ کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ کیے جانے والے عدوں کی روشنی میں دیکھا جائے تو وعدوں پر وعدے کیے گئے مگر عملی طور پر کچھ نہیں ہو سکا۔نہ تو ملازمتیں ملیں اور نہ ہی اپنے گھر اور اپنی چھت کا سہانا خواب پورا ہوا البتہ مہنگائی نے عوام کی کمر ضرور توڑ کر رکھ دی۔

(جاری ہے)

لیکن پی ٹی آئی حکومت کو ا س بات کی پرواہ نہیں اس لیے وہ ایک وعدہ پورا کرنے کے لیے دوسرا وعدہ کرلیتے ہیں مگر اب عوام کا صبر جواب دے دیا ہے اور وہ جذباتی ہوتے جا رہے ہیں۔

عوام کے جذبات کا ایک منظر گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں دیکھنے کو ملا جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ میں ایک جگہ سوئی گیس کا افتتاح کرنا تھا مگر وفاقی وزیر عمر ایوب وہاں پروگرام اٹینڈ کرنے کے بعد گیس کا افتتاح کیے بغیر روانہ ہو گئے جس پر علاقے کی عوام مشتعل ہو گئے اورپی ٹی آئی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مشتعل ہجوم سڑک کے کنارے لگے حکومتی بل بورڈ پر چڑھ دوڑااور سائن بوڑڈ پر پی ٹی آئی قیادت کی تصویروں پر پتھراؤ کیا۔ہجوم نے شور شرابا کرتے ہوئے حکومت کو خوب کوسنے دیے اور پتھراؤ کر کے بڑے سائن بورڈ کی حالت زار بھی دیکھنے کے لائق نہ چھوڑی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں جن میں سے اکثریت کی یہی رائے ہے کہ عوام اب پی ٹی آئی کے لاروں اور وعدوں سے تنگ آ چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات