یہ ہم ہیں،یہ ہمارے ٹوٹے ہوئے گھر ہیں اور ہم بے گھر ہیں

معصوم بچی کی دل رنجیدہ کردینے والی آواز میں پاوری گرل کی طرز کی ویڈیو وائرل

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 27 فروری 2021 06:30

یہ ہم ہیں،یہ ہمارے ٹوٹے ہوئے گھر ہیں اور ہم بے گھر ہیں
ویب نیوز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2021ء) بات تو انٹرٹینمنٹ کی تھی مگر اس انٹرٹینمنٹ کی طرز پر ایسا دکھی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بندہ دیکھتا ہی رہ جاتاہے۔اگر ہم دینا نیرکی ویڈیو سے بات شروع کریں تو پاوری گرل کی ویڈیو نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑا یا پھر اگر انڈیا پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز سمیت سپر اسٹارز کے سر بھی پاوری گرل کا جادو سر چڑھ کر بولا کا دعویٰ کیا جائے تو یہ بے جا نہ ہو گا۔

یہاں تک کہ مریم نواز نے بھی پاوری ویڈیو بناتے ہوئے جلسے میں کہا تھا کہ یہ ڈسکہ ہے یہ دھند ہے اور یہ عمران خان ووٹ چوری کرتے پکڑا گیا ہے۔بہت ساری مشہور شخصیات نے بھی پاوری گرل کی ویڈیو سے متاثر ہو کر انٹرٹینمنٹ ویڈیوز بنائیں،مگر ایک معصوم بچے نے پاوری ویڈیو میں اپنا جو دکھ سنایا ہے وہ اب تک پاوری ویڈیوز پر بننے والی سبھی ویڈیوز پر بازی لے گئی ہے۔

(جاری ہے)


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک ننھی اور معصوم سی بچے اپنے بازوؤں کو گھماتے ہوئے ایکٹنگ کرنے کے انداز میں کہتی ہے کہ ”یہ ہم ہیں،یہ ہمارے گھر ہیں اور ہم بے گھر ہیں۔“معصوم بچی کے پیچھے ٹوٹے ہوئے گھر بھی نظر آ رہے ہیں اور اس بچی کی رندھی ہوئی آواز بھی دل کو رنجیدہ کیے دیتے ہیں۔

مبینہ طور پر بتایا جا رہاہے کہ یہ ویڈیو پاکستان میں بلوچستان کے کسی علاقے کی ہے۔تاہم اس حوالے سے واضح تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیوکہاں کی ہے تاہم یہ درست ہے کہ ویڈیو پاکستان کی ہی ہے اور اس بات کا پتا بھی نہیں چل سکا کہ اس معصوم بچی کے گھر کیوں ٹوٹے ہیں ہیں اور یہ بے گھر کیوں ہوئے ہیں۔میرے خیال میں پاوری گرل کی ویڈیوز کے ٹرینڈ میں سے اب تک اگر کسی نے اپنا پیغام درست انداز میں پہنچایا ہے تو وہ یہی معصوم بچی ہے اور دعا ہے کہ اس معصوم بچی کو جلدی گھر مل جائے تاکہ یہ زیادہ دیر بے گھر نہ رہے۔