چیئر مین پاکستان یورپی یونین فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

ہفتہ 27 فروری 2021 13:41

چیئر مین پاکستان یورپی یونین فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) چیئرمین پاکستان،یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن چودھری پرویز اقبال لوسر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی، بیرونی ممالک میں ملکی مفادات کے امین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے ، میری خصوصی ہدایات پر، دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں ۔پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاک- ای یو فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی ۔چیئرمین پاک ، ای یو، فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوسر نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران محدود وسائل کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کی معاونت کیلئے وزارتِ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانوں کی کاوشوں کی تعریف کی اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز اقبال لوسر کی خدمات کو سراہا۔