ڈینیل پرل کیس،عمر شیخ کی رہائی روکنے کیلیے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، سماعت دو مارچ کو ہوگی ،تمام فریقین نوٹس جاری

ہفتہ 27 فروری 2021 13:41

ڈینیل پرل کیس،عمر شیخ کی رہائی روکنے کیلیے دائر اپیلیں سماعت کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ 2 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گا جس کے لیے عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکال کر سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقلی کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے عمر شیخ کی رہائی کا حکم دیا تھا جس پر سندھ حکومت نے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔