پی ایس ایل میچز پر بھارت میں سٹے بازی کا انکشاف

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ کے دوران نیشنل سٹیڈیم سے 2 سٹے بازوں کو گرفتار کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 فروری 2021 14:30

پی ایس ایل میچز پر بھارت میں سٹے بازی کا انکشاف
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 فروری 2021ء ) روشنیوں کے شہر میں ہونے والے پی ایس ایل سکس کے میچز میں بڑے پیمانے پر بکیز سرگرم ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

  قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک خصوصا بھارت اور دبئی سے متعدد سٹے باز سرگرم ہیں، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران نیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے 2 سٹے باز وں کو گرفتار بھی کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حواتے سے پولیس سے مدد طلب کرلی ہے اور سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کو بکیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا ٹاسک دے دیا گیا ہے جب کہ حساس اداروں کی مدد سے 49 بکیز کی لسٹیں بھی تیار کرلی گئی ہیں ۔

مقامی پولیس کے مطابق سٹے بازوں میں فیصل کاکا ، حنین ساول ، شہزاد قاضی اور سلمان ممورا شامل ہیں جب کہ راحیل عرف کالا،احمد پپو اور عامر عرف آلوکا گینگ شہر میں سٹے کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں جو طارق روڈ ، کھارادر ، سپر ہائی وے سے نیٹ ورک آپریٹ ہورہے ہیں۔ پولیس نے شہر بھر میں مختلف چھاپوں کے دوران 4 بکیز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن سے 16سٹے بازوں کے ناموں کا انکشاف ہوا ہے۔