گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی

ہفتہ 27 فروری 2021 21:16

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں90پیسے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے گھٹ کر158.10روپے اور قیمت فروخت 159.10روپے سے کم ہو کر158.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر 1روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر158روپے اور قیمت فروخت159.30روپے سے کم ہو کر158.30روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191.50روپے سے کم ہو کر190روپے اور قیمت فروخت193روپے سے کم ہو کر192روپے پر آ گئی اسی طرح 2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 221.50روپے سے گھٹ کر219روپے اور قیمت فروخت223روپے سے گھٹ کر221روپے کی کم سطح پر آ گئی فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50،50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :