این اے 75 ڈسکہ، الیکشن کمیشن کے حکم پر پولیس افسران بھی معطل

ہفتہ 27 فروری 2021 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) سیالکوٹ این اے 75 ضمنی انتخابات میں امن امان کی فضا قائم نہ رکھنے پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز)کو معطل کر دیا جس پر عملدرآمد شروع کر تے ہوئے ڈی ایس پی ڈسکہ رمضان کمبوہ اور ڈی ایس پی سمبڑیال ذوالفقار ورک کو معطل کر دیا گیا الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں افسران کو این اے 75ڈسکہ کے ضمنی الیکشن نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث پانے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب معطل اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ انہیں گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔خیال رہے کہ 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ڈسکہ شہر کے محتلف مقامات پر ہوائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین افراد شدیدزخمی ہوگئے تھے