پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
فاتح ٹیم نے 119 رنز کا ہدف17 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض مین آف دی میچ رہے
ہفتہ 27 فروری 2021 23:33
(جاری ہے)
کامران اکمل 3 اور امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔
تاہم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ٹام کوہلر کیڈمور نے تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ کیڈمور 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جس کے بعد میچ کو جلد ختم کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے والے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے کریز سنبھالتے ہی ابتدائی دو گیندوں پر دو بانڈریز لگا کر زلمی کو فتح کے مزید قریب پہنچادیا۔ انہوں نے 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت برق رفتار 36 رنز بنائے۔ انہیں حسن علی نے آئوٹ کیا۔شعیب ملک 29 اور ردر فورڈ 6 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ پشاور زلمی نے 119 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 2 جبکہ محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن اپ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور فاسٹ بالر ثاقب محمود کی عمدہ بالنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تین بلے بازوں کے علاوہ ان کا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے تین بلے بازوں میں ایلکس ہیلز نے 41، حسین طلعت نے 22 اور آصف علی نے 19 رنز بنائے۔وہاب ریاض نے 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یہ ان کا ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنا بہترین بائولنگ اسپیل ہے۔ ثاقب محمود نے 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔مجیب الرحمن اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.