مکوآنہ‘ نوجوان نے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی‘ہسپتال داخل

اتوار 28 فروری 2021 14:35

مکوآنہ‘ نوجوان نے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو پٹرول ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) نوجوان نے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، باپ بھی اسے بچاتے ہوئے جھلس گیا، باپ بیٹے کو الائیڈ ہسپتال برن یونٹ داخل کرا دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کا جسم 90 فیصد تک جھلس چکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے چک 215 رب ککوآنہ کے رہائشی محنت کش محمد زمان ولد اسلم کا 14 سالہ بیٹا محمد عبدا? گھر میں موجود تھا، جس کی گھر میں دیر سے آنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی تو اس نے خود پر پٹرول چھڑک لیا اور اپنے باپ کے سامنے ہی آگ لگا لی جسے بچاتے ہوئے محمد زمان خود بھی جھلس گیا، مذکورہ باپ بیٹے کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا' جہاں عبدا? کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :