وزیراعظم نے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کر دیا

ہماری آنے والی نسلوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری تاریخ کیا ہے، ترقی یافتہ ممالک اپنے تاریخی مقامات پر ریسرچ کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 28 فروری 2021 15:09

وزیراعظم نے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کر دیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 فروری2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے جہلم میں تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنڈدادنخان کے دورے کے دوران نندنہ قلعہ تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کیا۔ اس مقام پر بیٹھ کر ابو ریحان البیرونی نے دنیا کے قطر کی پیمائش کی تھی جو آج بھی قریب ترین مانی جاتی ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری تاریخ کیا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اپنے تاریخی مقامات پر ریسرچ کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں اس پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔ ہمارے آثار قدیمہ کے ماہرین نے کچھ کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تاریخی جگہوں کی حفاظت سے آنےوالی نسلوں کو آگہی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ البیرونی نے پہلی دفعہ اس مقام پر دنیا کی پیمائش کی تھی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹورازم کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار دے سکتے ہیں۔ مقامی لوگ سیاحوں کا خیال رکھیں تو ان کو وسائل ملیں گے ۔ سیاحت کو فروغ دےکرہم بے روزگاری ختم کرسکتےہیں ۔ نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ندنہ قلعے کو ترقی دیں گےدنیا کے نقشے پر آجائےگا۔

باغان والاگاؤں کو ماڈل ولیج بنائیں گے ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان پنڈدادنخان کے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی ہیں۔ وزیراعظم پنڈدانخان میں 2 نیشنل پارکس کی بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ ٹلہ جوگیاں اور نندنا قلعہ کی بحالی بھی دورے میں شامل ہے۔                             

متعلقہ عنوان :