Live Updates

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سینیٹ نشست اور وزارت دینے کی پیشکش کردی

ایم کیو ایم فائدہ چاہتی ہے تو ہمارے ساتھ آئے ورنہ مقابلہ ہوگا، پیپلز پارٹی کا حصہ بننے پر ایم کیو ایم کو وزارت مل سکتی ہے، سعید غنی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 28 فروری 2021 16:07

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سینیٹ نشست اور وزارت دینے کی پیشکش کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 فروری2021ء) پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سینیٹ نشست اور وزارت دینے کی پیشکش کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم فائدہ چاہتی ہے تو ہمارے ساتھ آئے ورنہ مقابلہ ہوگا، پیپلز پارٹی کا حصہ بننے پر ایم کیو ایم کو وزارت مل سکتی ہے ۔

ہمارے پاس سینٹ کی اضافی سیٹ ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کل دوست ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملے ہیں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں بڑی دراڑیں پڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ شہباز گل کی جانب سے ہفتے کے روز جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن کے کئی اراکین قومی اسمبلی ان سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

رہنما تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کے 17 اراکین قومی اسمبلی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیساتھ کوئی مقابلہ نہیں بنتا، حفیظ شیخ باآسانی فتح حاصل کریں گے۔

تاہم دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کبھی سینیٹ الیکشن میں منڈی نہیں لگی، سب نے خاموشی کے ساتھ کورنگ امیدوار واپس لے لیے ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں منڈی لگتی ہے، پنجاب میں سینیٹ الیکشن پرایڈجسٹمنٹ کسی مذاکرات یا سیٹلمنٹ کا نیتجہ نہیں۔ پنجاب میں اگر رسک لیا جاتا تو مقابلہ ہوتا۔ لیکن رسک لینا کسی نے مناسب نہیں سمجھا۔ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن جیت گئے تو حکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے ووٹ کے عوض انتخابی ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے، ہماری یقین دہانی پر ووٹ یوسف رضا گیلانی کو پڑیں گے۔      
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات