راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ،43ملزمان گرفتار، پتنگیں اور ڈوریں برآمد

اتوار 28 فروری 2021 21:15

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ،43ملزمان گرفتار، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 43ملزمان گرفتارکرکے پتنگیں اور ڈوریں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کے احکامات پر پتنگ بازوں کے خلاف کریک دائون جار ی ہے، ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان حسام الدین،راحیل الدین، عاصم اور قاسم کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی60پتنگیں اور 04ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی10پتنگیں اور01ڈور برآمد کر لی،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 33ملزمان عدیل،رمضان،وسیم،حماد،شہروز،حمزہ، محسن،ارباب،حیدر،قیوم،ماجد،مزمل،رافیع،شاہ نور،بلال،رانا بلال،ساجد،فہیم،شہباز،شایان،ظہیر،دانش،کاشف،عامش ،عرفان، طلحہ،عدن،رضوان، ساجد، عبداللہ ،عمر،اسامہ اور کامران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی67پتنگیں اور37ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 ملزمان سعد،امیس اور طاہر کو گرفتا رکرکے ملزمان کے قبضہ سے 70پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کرلیں،ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کوگرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی10پتنگیں اور 01ڈور برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی جان لیوا فعل ہے، پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :