سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی

ریفرنس پر رائے چار ایک کے تناسب سے سنائی گئی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے سے اختلاف کیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 مارچ 2021 10:17

سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2021ء) سپریم کورٹ نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے یہ رائے صدارتی ریفرنس پر سنائی۔  عدالت نے صدارتی ریفرنس پر رائے چار ایک کے تناسب سے سنائی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ پرصدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سینہیں کروائے جا سکتے۔

(جاری ہے)

سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے مطابق ہوں گے اور آئین کے آرٹیکل 226کے تحت سینیٹ الیکشن خفیہ ہوں گے ، انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، کرپٹ پریکٹسز روکنے کیلئے الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کی مدد لے سکتا ہے ، تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا، تفصیلی وجوہات بعد میں دی جائیں گی۔ خیال رہے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد رائے محفوظ کرلی تھی۔