پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹرز کا انتخاب چوہدری پرویز الٰہی کی سیاسی بصیرت اور وقعت کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن

سیاسی بحران ملک کے لیے نقصان دہ، اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو وسیع ملکی مفادات کی پالیسیوں پر متفق ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 11:39

پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹرز کا انتخاب چوہدری پرویز الٰہی کی سیاسی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ سیاسی بحران ملک کے لیے نقصان دہ، اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو وسیع ملکی مفادات کی پالیسیوں پر متفق ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن اندرونی و بیرونی محاذ پر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش پر کاربند ہے اس وقت ہمیں صرف ریاست کو مستحکم بنانے پر غور دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹرز کا انتخاب چوہدری پرویز الٰہی کی سیاسی بصیرت اور وقعت کا عملی ثبوت ہے۔