علی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شیمپو بنانے والی فیکٹری کے مالک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موقع سے لاکھوں روپے مالیت کا جعلی شیمپو برآمد کر لیا،

گشت کے دوران پولیس تھانہ سٹی علی پور نے مشکوک شخص کو روک تلاشی لینے پر پسٹل اور گولیاں برآمد کرتے ہوئے غلام فرید سیال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، تفتیش کرنے پر ملزم نے مختلف کمپنیوں کا جعلی شیمپو بنانے کی فیکٹری کا انکشاف کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 11:47

علی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شیمپو بنانے والی فیکٹری کے ..
علی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،سید علی رضا) علی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شیمپو بنانے والی فیکٹری کے مالک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موقع سے لاکھوں روپے مالیت کا جعلی شیمپو برآمد کر لیا، گشت کے دوران پولیس تھانہ سٹی علی پور نے مشکوک شخص کو روک تلاشی لینے پر پسٹل اور گولیاں برآمد کرتے ہوئے غلام فرید سیال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا،

تفتیش کرنے پر ملزم نے مختلف کمپنیوں کا جعلی شیمپو بنانے کی فیکٹری کا انکشاف کیا، جس پر پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا جعلی شیمپو، خالی بوتلیں، ریپر اور جعلی شیمپو بنانے کے لئے استعمال ہونے والا کیمیل برآمد کر لیا، گرفتار ملزم نے بتایا کہ وہ یہ شیمپو مختلف شہروں میں بھی سپلائی دیتا ہے اور ہر شہر میں کاسمیٹکس کی دکانوں پر یہ فروخت کیا جا رہا ہے، پولیس نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر ان دکانوں پر بھی چھاپے مارے جائیں گے، جعلی شیمپو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :