بھارت کیخلاف ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے سری لنکن کرکٹر بس ڈرائیور بن گئے

آسٹریلوی شہر میلبورن میں سٹی بس منصوبے کے سلسلے میں سورج رندیو سمیت کئی افراد نے ڈرائیو بھرتی ہونے ‏کیلئے درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 مارچ 2021 12:46

بھارت کیخلاف ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے سری لنکن کرکٹر بس ڈرائیور بن ..
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مارچ 2021ء ) بھارت کے خلاف ورلڈ کپ 2011ء کا فائنل کھیلنے والے سری لنکن بائولر سورج رندیو بس ڈرائیور بن ‏گئے۔ عالمی سطح پر اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن پلیئر نے کرکٹ کو خیرباد کہ کر زندگی کا نیا ‏سفر شروع کر دیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں سٹی بس منصوبے کے سلسلے میں 36 سالہ سورج رندیو سمیت کئی افراد نے ڈرائیو بھرتی ہونے ‏کے لیے درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔

اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کی سپن بائولنگ کی ٹریننگ کے لیے سری لنکن آف سپنر کی خدمات حاصل ‏کی تھیں، وہ کافی عرصے تک آسٹریلوی بلے بازوں کو نیٹ پریکٹس کروا رہے تھے ۔
سورج رندیو سمیت دیگر 2 سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی ڈرائیوننگ کے لیے درخواست دی تھی اور ‏انہیں بھی ملازمت مل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سورج رندیو کا کہنا ہے کہ مجھے کرکٹ آسٹریلیا نے بلایا اور خدمات حاصل کیں، اس دوران ملازمت کا جو ‏موقع ملا اسے وہ گنوانا نہیں چاہتے تھے۔

ہندوستان کے خلاف 2011ء کے ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلنے والے سورج رندیو نے 2009ء سے 2016ء کے دوران 12 ٹیسٹ ، 31 ون ڈے اور 7 ٹی ٹونٹی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی تھی جس میں انہوں نے بالترتیب 43 ، 36 اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔                              
بھارت کیخلاف ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے سری لنکن کرکٹر بس ڈرائیور بن ..