Live Updates

کوئی بھی قوم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتی جب وہ صحیح معنوں میں اپنی تاریخ کا موازنہ نہیں کرتی،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان پنڈدادنخان جہلم کا دورہ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین ،وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ،سمیت دیگر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیراعظم کا پرجوش استقبال کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 12:56

کوئی بھی قوم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتی جب وہ صحیح معنوں میں اپنی تاریخ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعظم عمران خان پنڈدادنخان جہلم کا دورہ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین ،وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ،سمیت دیگر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیراعظم کا پرجوش استقبال کیا ورکروں نے وزیراعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتی جب وہ صحیح معنوں میں اپنی تاریخ کا موازنہ نہیں کرتی پنڈدادنخان کے علاقہ قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیریٹیج ٹریل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قرآن شریف کے اندر اللہ پاک نے ہمیں نصیحت دینے کے لیے بتایا کہ گزشتہ زمانوں میں کیا ہوا تا کہ ہمیں معلوم ہو کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے اور ہمیں اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہئے وزیراعظم نے کہاکہ سارے جدید ممالک میں سب جگہ مسلسل چیزیں نکال کر دیکھا جاتا ہے پرانے زمانے میں کس طرح لوگ رہتے تھے ساری دنیا یہ کرتی ہے اور ہمارے ہاں موئن جودڑو اور ہڑپہ کی تہذیب انگریزوں سے دریافت کی تھی اس کے بعد ہمارے اپنے آرکیالوجسٹس نے بہت کم کام بلکہ کچھ کیا ہی نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک آرکیالوجسٹ صمد نے ہری پور میں دنیا کا سب سے بڑا چالیس فٹ کا بدھا کا مجسمہ جسے سلیینگ بدھا کا نام دیا گیا دریافت کیا ہے اور اسے آرکیالوجسٹس انتہائی کم ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دوسرا ہمارا مسئلہ روزگار کا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو روزگار دینا ہے سیاحت ایک ایسی صنعت ہے جو سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرتی جبکہ انہوں نے کہاکہ ملک میں آثار قدیمہ کے شعبے کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیاگیا اس لیے ہم اس شعبے کو ترقی دینے کیلئے یہاں موجود ہیں اور پنڈدادنخان کی ترقی کیلئے ہمیں مل بیٹھ کر سوچنا اور کام کرنا ہوگا کیونکہ سیاحت کی ترقی سے ملک میں معیشت کو فروغ ملتا ہے جب وزیراعظم قلعہ نندنہ پہنچے تو ان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین ، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے وزیراعظم نے کہاکہ ہم سیاحت کے شعبہ کو ترقی دیکر خاطر خواہ کام کرکے سیاحوں کا رجحان سیاحتی علاقوں میں بڑھائینگے جس سے ملک کا وقار بین الاقوامی دنیا میں بڑھے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے البیرونی ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا وزیراعظم عمران خان نے زیتون کا پودا لگا کر زیتون کی کاشتکاری کا افتتاح بھی کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات