ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پرتھانہ پیر محل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن5جواریوں سمیت6ملزمان گرفتار70پونڈے شراب،تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 12:57

ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پرتھانہ پیر محل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن5جواریوں سمیت6ملزمان گرفتار70پونڈے شراب،تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر پیر محل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دورا ن ڈی ایس پی کمالیہ سلیم حیدر شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر محمد انور معہ محمد عامرایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر لوئر کالونی پیر محل میں کاروائی کرتے ہوئے 5کس ملزمان 1۔

(جاری ہے)

نذیر2۔نسیم 3۔شہزاد4۔ بشیروغیرہ کو بذریعہ تاش جوا ء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم برآمد ہوئی۔

دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرخانجوان سی پلاٹ پیر محل کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم شکیل ولد محمد حنیف قوم جوئیہ سکنہ مکہ بلاک کو قابو کیاجس کے قبضہ سے 70پونڈے شراب برآمد ہوئی۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :