بلوچ کلچر ڈے منانے سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا، بین الصوبائی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے پنجاب لیڈ لے گا:عثمان بزدار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 13:01

بلوچ کلچر ڈے منانے سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا، بین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبہ بھر میں 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے منایا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کو بلوچ کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں بلوچ کلچر ڈے پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے - لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں بلوچ کلچر ڈے پر ثقافتی شوز اور کلچرل تقریبات منعقد کی جائیں اور تقریبات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فنکار وں کو بھی مدعو کیا جائے-انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے ہماری ثقافت اور تاریخ سے منسلک ہے - بلوچستان کی ثقافت اور تاریخ دلکش اور منفرد حیثیت کی حامل ہے - اپنی نسلوں کو تاریخ اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے -انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلوچ کلچر ڈے منانے سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا- بین الصوبائی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے پنجاب لیڈ لے گا-پنجاب حکومت کا یہ اقدام بلوچ بہن بھائیوں کیلئے محبت اور خیرسگالی کے جذبات کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے کی طرح دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے