سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدارتی آرڈیننس خود تحلیل ہوگیاہے، کنور دلشاد

الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق جو چاہے قدم اٹھاسکتا ہے،خصوصی گفتگو

پیر 1 مارچ 2021 14:19

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدارتی آرڈیننس خود تحلیل ہوگیاہے، کنور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نقطہ نظر تسلیم کرلیا،فیصلے کے بعدصدارتی آرڈیننس خود تحلیل ہوگیاہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نقطہ نظر تسلیم کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ سینیٹ انتخابات آرٹیکل 226 کے تحت ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدصدارتی آرڈیننس خود تحلیل ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جو ریفرنس دائر کیا گیا تھا اس کی تشریح خوش آئند قدم ہے۔ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہی ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق جو چاہے قدم اٹھاسکتا ہے۔