صدارتی ریفرنس کا فیصلہ خوش آئند ہے،حکومت کی پارلیمان اورآئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے،شیری رحمن

حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی، رہنماپیپلزپارٹی

پیر 1 مارچ 2021 14:19

صدارتی ریفرنس کا فیصلہ خوش آئند ہے،حکومت کی پارلیمان اورآئین کو بے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا،نائب صدر سینیٹرشیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی پارلیمان اورآئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں شیری رحمن نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے تھے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی،حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔ شیری رحمن نے کہا کہ ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے۔