سپریم کورٹ کا سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے‘حسن مرتضی

پیر 1 مارچ 2021 14:27

سپریم کورٹ کا سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے‘حسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینیٹ الیکشنز سے متعلق سیکریٹ بلیٹنگ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے،سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے انتہائی مقدم ہے،سپریم کورٹ کی رائے کے بعد ثابت ہوا کہ سینیٹ الیکشنز سے متعلق صدارتی ریفرنس بد نیتی پر مبنی تھا،صدر عارف علوی کو آئین سے متصادم صدارتی ریفرنس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانا دیوانے کا خواب ثابت ہوا۔مارچ کا مہینہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کا مہینہ ثابت ہوگا۔سینیٹ الیکشن ، عدم اعتماد یا لانگ مارچ عوامی طاقت سے اپوزیشن ہر آپشن استعمال کرے گی۔آصف علی زرداری کے سینیٹ الیکشن سے قبل اسلام آباد پہنچنے سے ایوانِ وزیراعظم پر لرزہ طاری ہے۔